ہمیں امریکی اور اس کے اتحادی ممالک کی افواج کی ملک میں کوئی ضرورت نہیں، عراقی وزیر اعظم

6573031f7cace-1.jpg

عراقی وزیر اعظم محمد شیعہ السودانی نے کہا کہ ان کے ملک میں امریکہ کی قیادت میں اتحادی افواج کی موجودگی کی کوئی وجہ نہیں ہے۔سودانی نے دارالحکومت بغداد کے سرکاری محل میں ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیے۔

سودانی نے کہا کہ عراق میں سیکیورٹی کی صورتحال مستحکم ہے اور سیکیورٹی فورسز کے پاس ملکی سلامتی کو یقینی بنانے کی صلاحیت موجود ہے، "داعش اب عراق کے لیے سیکیورٹی رسک اور خطرہ نہیں ہے۔ داعش ختم ہو چکی ہے، یہ کبھی واپس نہیں آئے گی۔”

امریکہ اور اس کی زیر قیادت کے اتحادی ممالک کے ساتھ سیکیورٹی سمیت تمام تر شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کی سطح پر جانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے سودانی نے کہا کہ: "اب اتحادی افواج کے عراق میں موجود ہونے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ ہم ان افواج کا تعلق ہونے والے ممالک کے ساتھ شراکت داری کی بنیاد پر دو طرفہ تعلقات قائم کر سکتے ہیں ۔”

باور رہے عراق نے 25 جنوری کو اعلان کیا تھا کہ دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف امریکی قیادت والے اتحاد کے فوجی مشن کو ختم کرنے اور اتحادی مشیروں کی بتدریج کمی کے لیے ایک ٹائم ٹیبل قائم کرنے کے لیے امریکی انتظامیہ کے ساتھ ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے