بلاول کا وزیراعلیٰ سندھ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلیے امیدواروں کا اعلان
کراچی: پیپلز پارٹی نے سندھ کے وزیراعلیٰ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کےلیے ناموں کا اعلان کردیا۔
پیپلز پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ کے عوام نے ہمیں نہ صرف کامیاب کرایا بلکہ ماضی سے بھی بہتر مینڈیٹ دیا، سندھ کے عوام کی ہم سے توقعات بڑھ گئی ہیں۔انہوں ںے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کے لیے مراد علی شاہ، اسپیکر کے لیے اویس شاہ اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے نوید انتھونی کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 2022ء کے سیلاب میں لوگوں کے گھروں کے ساتھ ساتھ پچاس فیصد تعلیمی ادارے تباہ ہوگئے انہیں دوبارہ بنائیں گے۔