آئی ایم ایف کو لکھا گیا خط ملکی مفاد میں ہوگا: رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

2607692-gohar-1708429587-402-640x480.jpg

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اعظم کے وکیل بیرسٹر گوہر علی خان نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’نگران حکومت صاف شفاف انتخابات کروانے میں ناکام رہی ہے اور الیکشن کمیشن فارم 47 کے تحت نتائج جاری کرنے میں بھی ناکام رہا ہے۔’

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم میدان چھوڑ کر نہیں جائیں گے، ہم آج آئی ایم ایف کو خط لکھیں گے اور ہر حال میں پاکستان میں قانون کی بالادستی اور رول آف لا چاہتے ہیں۔’ان کا کہنا تھا کہ ‘جو خط ہم آئی ایم ایف کو لکھیں گے وہ ملکی مفاد میں ہو گا۔’

بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ ’ملک کے خلاف ہم کچھ نہیں کریں گے، ریاست، جمہوریت اور قانون کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔’یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ ان کی پارٹی کےسربراہ عمران خان کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھا جا رہا ہے جس میں عالمی ادارے کو موجودہ حالات میں ملک کو قرض نہ دینے کی درخواست کی جائے گی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے