امیر بالاج قتل کیس؛ ملزم کی گرفتاری کیلیے انٹرپول سے رابطے کا فیصلہ

2608632-ameerbalajteepixx-1708596113-314-640x480.jpg

لاہور: امیربالاج ٹیپو کے قتل کیس میں مطلوب ملزم کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رابطے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں مطلوب ملزم طیفی بٹ کی گرفتاری کے لیے پولیس نے وزارت داخلہ سے رابطہ کرلیا۔ پولیس مبینہ ملزم طیفی بٹ کے ریڈ وارنٹ حاصل کرے گی۔

پولیس حکام کے مطابق کیس سے متعلق تحقیقاتی پولیس ٹیم ریڈ وارنٹ کے بعد انٹرپول سے رابطہ کرے گی۔ طیفی بٹ امیر بالاج قتل کی واردات کے بعد اسلام آباد سے دبئی فرارہو گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ وقوعہ کی جیو فینسنگ کرکے 500 کالز کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا۔ ملزمان تک جلد از جلد پہنچنے کے لیے ان کالوں کو مزید شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔ : قتل کیس میں نامزد دوسرے روپوش ملزم گوگی بٹ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے