پی ٹی آئی، ایم ڈبلیو ایم اور سنی اتحاد کونسل رہنماؤں کی ملاقات

raja-nasir-and-Gohar.jpg

پاکستان تحریک انصاف، مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحاد کونسل کے رہنماوں کی سینٹرل سیکرٹریٹ ایم ڈبلیو ایم میں اہم ملاقات ہوئی.

اجلاس میں چیئرمین تحریک انصاف برسٹر گوہر علی خان،سیکرٹری جنرل تحریک انصاف،نامزد امیدوار برائے وزیر اعظم پاکستان عمر ایوب، چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ، وائس چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ سید احمد اقبال رضوی، سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا، سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیوایم سید اسد عباس نقوی، سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم ایڈوکیٹ سید ناصر عباس شیرازی، اپوزیشن لیڈر و پالیمانی لیڈر ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان کاظم میثم، صوبائی صدر گلگت بلتستان آغا سید علی رضوی ، مرکزی رہنما ایم ڈبلیوایم ملک اقرار حسین اور ممبر پولیٹکل کونسل آصف رضا موجود تھے  اجلاس میں عام انتخابات کے نتائج ، تحریک انصاف کے نومنتخب آزاد امید واروں کی شمولیت، ملکی سیاسی صورت حال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.

 

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے