افغان مذاکرات میں شرکت کیلیے طالبان کی شرائط ناقابل عمل تھیں؛ اقوام متحدہ

2607581-unantoniogotressetalibanafghanistanmeetingdoha-1708415616-586-640x480.jpg

دوحہ: اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ قطر میں ہونے والے افغان مذاکرات میں شرکت کے لیے طالبان نے جو شرائط رکھی تھیں وہ ناقابل عمل ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اقوام متحدہ کی میزبانی میں ہونے والے دو روزہ افغان مذاکرات کے اختتام پر جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے طالبان کی عدم شرکت پر تنقید کی۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ طالبان نے مذاکرات میں شامل ہونے کے لیے شرط رکھی تھی کہ سول سوسائٹی ارکان کو اجلاس میں نہ بلایا جائے اور یہ شرط قابل عمل نہیں تھی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے