پی ٹی آئی کا مبینہ دھاندلی کے خلاف 17 فروری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

2599489-ptiflagx-1706860483-828-640x480.jpg

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نےسنیچر کو ملک بھر میں ‘پُر امن احتجاج’ کا اعلان کیا ہے۔جمعرات کو اڈیالہ جیل میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما بیرسٹر گوہر علی خان کا صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملاقات میں ان کی پارٹی سربراہ نے ملک بھر میں پُرامن احتجاج کرنے کی ہدایت دی ہے۔

بیرسٹر گوہر علی خان کا نے دعویٰ کیا کہ 8 فروری کو عام انتخابات میں ان کی جماعت قومی اسمبلی کی 180 نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی، تاہم مبینہ دھاندلی کے ذریعے ان کہ مینڈیٹ پر ‘ڈاکہ’ ڈالنے کی کوشش کی گئی۔پی ٹی آئی کے رہنما نے پاکستان کی دیگر سیاسی جماعتوں کو مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں شرکت کی دعوت بھی دی ہے۔ہماری سب سے درخواست ہے کہ اس میں شرکت کریں اور یہ آپ کی آزادی کا سوال ہے۔’

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پُر امن احتجاج کے دوران گرفتاریاں نہیں ہونی چاہییں کیونکہ ‘یہ عوام کا قانونی اور آئینی حق ہے۔’

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے