نواز شریف نے شہباز شریف کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کردیا

335066-1917218366.jpg

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے اپنے چھوٹے بھائی اور پارٹی کے صدر شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کے لیے نامزد کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مسلم لیگ (ن) کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ قائد نواز شریف نے وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کے عہدے کے لیے شہباز شریف کو نامزد کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی قائد نے وزیراعلی پنجاب کے عہدے کے لیے مریم نوازشریف کو نامزد کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے