یمن کا امر یکی بحری جہاز پر حملہ

y.jpg

یمنی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے آج صبح بحیرہ احمر میں ایک امر یکی جہاز پر حملے کی اطلاع دی ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی بحریہ نے امر یکی جہاز اسٹار ایرس کو متعدد بحری میزائلوں سے سے نشانہ بنایا۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ یمنی مسلح افواج اسر ا ئیلی جہاز رانی یا بحری جہازوں کو مقبوضہ علاقوں کی بندرگاہوں کی طرف جانے سے روکنے کے اپنے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے پرعزم ہیں اور جب تک غزہ کے خلاف جارحیت بند نہیں ہوجاتی اور اسی طرح اس علاقے کی ناکہ بندی ختم نہیں کردی جاتی تب تک صیہونی رجیم کے بحری جہازوں پر حملے ہوتے رہیں گے۔یمنی مسلح افواج نے مزید واضح کیا: ہماری افواج غزہ میں ہمارے بھائیوں کے خلاف قابض صیہونیوں کے جرائم اور یمن پر امر یکی اور برطانوی جارحیت کے جواب میں مزید آپریشن کرنے سے ہرگز دریغ نہیں کریں گی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے