صومالیہ میں ہلاک ہونے والے اماراتی فوجیوں کے جسد خاکی وطن پہنچ گئے

GGDS8HEWsAAJtuM.jpg

صومالیہ میں دہشت گرد حملے میں ہلاک ہونے والے چار اماراتی فوجیوں کے جسد خاکی اتوار کو فوجی طیارے کے ذریعے ابوظبی ایئرپورٹ پہنچ گئے۔
الامارات الیوم کے مطابق ابوظبی ایئ پورٹ پر خصوصی تقریب میں میتیں وصول کی گئیں۔ تابوت قومی پرچم میں لپٹے ہوئے تھے۔اس موقع پر اہل خانہ کے علاوہ وزارت دفاع کے عہدیدار اور فوجی حکام بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ وزارات دفاع نے بیان میں کہا تھا کہ صومالیہ میں ٹریننگ کے لیے موجود اماراتی فوج کے اہلکار دہشتگردوں کے حملے میں ہلاک ہوئے۔مرنے والوں میں کرنل محمد المنصوری، وارنٹ آفیسر محمد الشامسی، خلیفہ البلوشی اور سلیمان الشحی شامل ہیں۔
وزارت دفاع نے بیان میں اہل خانہ سے تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی خواہش کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ امارات کے فوجی صومالیہ میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے تحت موجود ہیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے