ٹی ایل پی نے الیکشن نتائج کو یکسر مسترد کردیا، ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

2602899-tlp-1707497910-959-640x480.jpg

لاہور: تحریک لبیک پاکستان نے الیکشن 2024 کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کل ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا۔

تحریک لبیک پاکستان کے امیر حافظ سعد رضوی نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک لبیک کافی سیٹوں پر مارجن میں تھی ہمارے ووٹ بنک پر ڈاکا ڈالا گیا۔انہوں نے کہا کہ ابھی بھی کئی ایسے حلقے ہیں جن کے فارم 45 دیے ہی نہیں گئے لیکن ان کے رزلٹس جاری کردیے گئے، صوبائی سیٹوں پر اس طرح کی صورتحال تھی کہ رزلٹس دیے ہی نہیں گئے.
سعد رضوی نے کہا کہ اتنی بدترین دھاندلی تاریخ میں کبھی نہیں ہوئی، اتنی بدترین دھاندلی کو دل اور دماغ قبول نہیں کررہا، اگر شوریٰ نظام کے تحت ڈراما رچانا تھا تو یہ سب کیوں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان کا قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ووٹ 30 لاکھ سے زیادہ ہیں، ہم جہاں ہارے ہیں اس کو کھلے دل سے تسلیم کررہے ہیں جہاں ہم جیت رہے ہیں وہ کیسے قبول کرسکتے ہیں۔

کل تحریک لبیک پاکستان ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالے گی، ہم الیکشن کے نتائج کو عدالتوں میں چیلنج کرینگے، دھاندلی نہیں دھاندلے ہوئے ہیں، پتہ نے الیکشن کمیشن میں کہاں بیٹھ کر نتائج مرتب کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بہت ساری جگوں پر تحریک لبیک پاکستان جیت رہی تھی لیکن رزلٹ روک دیا گیا، فارم 45 کے مطابق ہم جیت گئے، کل 1 بجے مُلک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے، ہم عدالت سے بھی رجو کر رہے ہیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے