عام انتخابات 2024 میں بڑے بڑے نام ناکام

2603010-saadrafiqsirajulhaqjkt-1707539517-748-640x480-1.jpg

کراچی: عام انتخابات 2024 میں نامور سیاستدانوں کو آزاد امیدواروں کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔الیکشن میں خواجہ سعد رفیق ، فضل الرحمان، پرویز خٹک، جہانگیر ترین اور سراج الحق سمیت بڑے بڑے ناموں کو شکست ہوئی۔

(ن) لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق حلقہ این اے 122 سے ہار گئے۔ استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سربراہ جہانگیر ترین قومی اسمبلی کی لودھراں اور ملتان سے دونوں نشستیں ہار گئے۔
گجرات میں پی ٹی آئی کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الہٰی کو سالک حسین کے ہاتھوں شکست ہوئی جبکہ خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے سربراہ پرویز خٹک کو قومی اور صوبائی اسمبلی کی دونوں نشستوں پر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق لوئر دیر سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 6 سے ہار گئے۔عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی سینئر نائب صدر حیدر خان ہوتی کو مردان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 22 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور وزیراعلیٰ خیبرپخونخوا محمود خان بھی سوات کے حلقے سے ہار گئے۔

ملتان میں سابق وزیرخارجہ اور رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہربانو قریشی بھی نشست نہ جیت سکیں۔ ن لیگ کے حمزہ شہباز نے پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ حمزہ کو حلقہ این اے 118 میں شکست دی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے