درگاہ اجمیر شریف ایک مندر پر بنائی گئی تھی؛ انتہاپسند ہندو رہنما

2601516-dergahajmersharifwasmandirsayshinduvata-1707287003-771-640x480.jpg

نئی دہلی: بھارت میں ہندوتوا تنظیم کا دعویٰ ہے کہ بھارتی ریاست راجستھان میں واقع معروف صوفی بزرگ حضرت خواجہ معین الدین کی معروف درگاہ اجمیر شریف کسی زمانے میں ہندوؤں کا ایک مقدس مندر ہوا کرتی تھی۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوتوا تنظیم مہارانا پرتاپ سینا نے دعویٰ کیا ہے کہ اجمیر شریف درگاہ بھی بابری مسجد کی جگہ مندر کو گراکر بنائی گئی تھی یہی وجہ ہے کہ درگاہ بن جانے کے باوجود بھی ہندو یہاں بڑی تعداد میں منت مرادیں مانگنے آتے ہیں۔یہ دعویٰ مہارانا پرتاپ سینا کے قومی صدر راج وردھن سنگھ پرمار نے راجستھان کے وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما کو لکھے ایک خط میں کیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ان کی تنظیم طویل عرصے سے درگاہ کی حقیقت جاننے کے لیے تحقیق کر رہی تھی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے