حماس نے جنگ بندی کیلئے قطر، مصر کی مجوزہ تجاویز کا جواب دیدیا

25e4cbd0-b0b3-11ee-82be-ffc0dc228a46.jpg

حماس نے غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے قطر اور مصر کی مجوزہ تجاویز کا جواب دے دیا.

قطری وزیراعظم اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے معاہدے کے فریم ورک سے متعلق حماس کا جواب ملنے کی تصدیق کر دی.قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے حماس کے جواب کو امید افزا قرار دیا ہے۔

دوحا میں قطری وزیراعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں بلنکن کا کہنا تھا کہ حماس کے جواب کا جائزہ لے رہے ہیں۔شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا کہ اسرائیلی حکام سے کل اس پر تبادلہ خیال ہوگا، ابھی بہت کام باقی ہے لیکن یقین ہے کہ معاہدہ ممکن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا غزہ لڑائی میں ایسے وقفے کے لیے پُرعزم ہے جو پائیدار امن لائے، یرغمالیوں کی رہائی کے لیے وقفے میں توسیع پر ہر ممکن کام کریں گے۔قطری وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اس نازک وقت میں معاہدے کے فریم ورک کی تفصیلات نہیں بتاسکتے

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے