ملکی خود مختاری کی خلاف ورزی پر بھرپور فوجی طاقت سے جواب دیں گے، آرمی چیف

148.jpg

راولپنڈی / مظفر آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ اپنے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے، پاکستان کی خود مختاری کی خلاف وزری اور کسی بھی قسم کی جارحیت پر بھرپور قومی عزم اور فوجی طاقت کے ساتھ جواب دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر اور جنرل سید عاصم منیرچیف آف آرمی سٹاف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، اس کے علاوہ آرمی چیف نے ساریان سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جوانوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔
اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف کو لائن آف کنٹرول کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔ جس پر انہوں نے فوجیوں کی آپریشنل تیاریوں، بلند حوصلے اور موثر ردعمل کی تعریف کی۔
آرمی چیف و وزرائے اعظم پاکستان و آزاد کشمیر نے مظفر آباد میں قائم یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر شہدا کی عظیم قربانیوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے