عمران خان کے خلاف نکاح کیس پر عدالتی فیصلہ: ’میں واضح طور پر اس کی مذمت کرتا ہوں، ہمیں سیاست میں اتنا نہیں گرنا چاہیے

bf637c83-4809-4462-b677-0681e956d675.jpg

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نکاح کیس کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں اتنا آگے نہیں جانا چاہیے۔پاکستان کی ایک مقامی عدالت نے 3 فروری کو عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو نکاح کیس میں سات، سات سال قید کی سزا سنائی۔گذشتہ روز حیدرآباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے عمران خان کے خلاف عدالتی فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں آگے نہیں جانا چاہیے۔نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کو ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ ’میں اس فیصلے کی مذمت کرتا ہوں ہمیں سیاست میں اتنا نہیں گرنا چاہیے۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ’میرے لیے مشکل ہے کہ میں اس کی کوئی حمایت کروں۔‘بلاول بھٹو نے ساتھ ہی مسلم لیگ (ن) سمیت دیگر سیاسی جماعتوں پر بھی کڑی تنقید کی۔ بلاول نے کہا کہ جن سیاسی جماعتوں سے ہمارا مقابلہ ہے ان کو عوام اچھی طرح سے جانتی ہے، حیدرآباد کے عوام نفرت اور تقسیم کی سیاست سے واقف ہیں، پیپلزپارٹی ایسی سیاست کو ختم کرنا چاہتی ہے.چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ وفاق میں صرف ایک سیاسی جماعت ہے جو نفرت کی سیاست کررہی ہے، سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کر دیا گیا ہے، اب سیاست میں انتقامی سیاست کی جارہی ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے