مشکل وقت میں بھی مثبت سوچ، بابر کی کامیابی کا راز

98.jpg

مشکل وقت میں بھی مثبت سوچ، بابر اعظم نے اپنی کامیابی کا راز بتا دیا۔
بابر اعظم نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر مداحوں کے سوالات پر جوابات دیے، انھوں نے کہاکہ کوئی انسان ہر لحاظ سے مکمل نہیں ہوتا، سب سے غلطیاں ہوتی ہیں، کرکٹ میں کارکردگی کا تسلسل اہم ہے مگر کسی سے بھی ہمیشہ اچھی پرفارمنس کی توقع نہیں ہوسکتی، اتار چڑھاؤ کیریئر کا حصہ ہیں۔
پرستاروں کو بھی سمجھنا چاہیے کہ پاکستان کیلیے کھیلنے والا ہر پلیئر محنت کرتا اور قربانیاں دیتا ہے، شائقین کھلاڑیوں پر تنقید ضرورکریں مگر ذاتی حملوں سے اجتناب برتیں، انھیں بھی ذہنی اذیت پہنچتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ میں مشکل ترین صورتحال میں بھی سوچ مثبت رکھنے کی کوشش کرتا ہوں، منفی سوچ غلط راستوں کی جانب لے جاتی ہے، کیریئر کے ہر موڑ پر پرستاروں نے مجھے سپورٹ کیا،ان کی حوصلہ افزائی سے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے،پاکستان سے باہر بھی بڑی تعداد میں پرستار موجود ہیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے