حزب اللہ لبنان کا اسرائیلی فوجیوں کے ٹھکانوں پر حملہ

حزب اللہ لبنان نے کہا ہے کہ شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے فوجی اڈے جل العلام کو میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے اس فوجی اڈے کو فلق ایک میزائل سے نشانہ بنایا ہے اور صیہونیوں کو حتمی نقصان پہنچایا ہے۔ اس حملے کے بعد شمالی مقبوضہ فلسطین کے اس علاقے میں خطرے کے سائرن بجنے لگے۔
صیہونی حکومت کے ذرائع نے بھی اعلان کیا ہے کہ خطرے کے سائرن کی آواز شمالی مقبوضہ فلسطین کے شلومی ٹاؤن میں سنائی دی ہے۔