ایرانی انٹیلی جنس نے موساد کا خفیہ نیٹ ورک ڈھونڈھ نکالا

2578784-iranexecutes-1702718468-921-640x480.jpg

تہران :- ایرانی انٹیلی جنس کی بڑی کامیابی ؛ایرانی انٹیلی جنس  نے موساد کا وسیع  خفیہ جاسوسی نیٹ ورک ڈھونڈھ نکالا

نمائندہ البصیر کے مطابق ایرانی  انٹیلی جنس نے ایشیا افریقہ اور یورپ کے 28 ممالک میں موساد کے خفیہ نیٹ ورک کو ڈھونڈھ نکالنے کا دعوی کیا ہےـ ایرانی انٹیلی جنس کے مطابق انہوں نے تہران اور دیگر شہروں سے کچھ افراد کو گرفتار کیا ہے اور ان سے حاصل معلومات کی بنیاد پر انہیں موساد کے نیٹ ورک کا سراغ لگانے میں بڑی کامیابی ملی ہے

ایرانی انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ وہ موساد کے ایجنٹوں کا ڈیٹا دوسرے ممالک کی انٹیلی جنس سروسز کے ساتھ شئیر کریں گےـ مثال کے طور پر ترک پولیس نے انکی دی معلومات کی بنیاد پر ہی 7 افراد کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے اسرائیلی انٹیلی جنس کو معلومات فراہم کی تھیں

نمائندہ البصیر کے مطابق 2010 میں امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے ایک بڑے نیٹ ورک کی دریافت کے بعد حالیہ کامیابی کو ایرانی انٹیلی جنس کی بڑی کامیابی قرار دیا جا سکتا ہے

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے