عام انتخابات؛ سندھ کے تعلیمی اداروں میں 6 تا 9 فروری تعطیلات کا اعلان

94.jpg

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے 6 تا 9 فروری تمام نجی و سرکاری اسکولوں، کالجوں اور جامعات میں چھٹی کا اعلان کردیا۔
نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے چھٹیوں کی سمری منظوری کرلی ہے جس کے بعد صوبے میں نجی و سرکاری تعلیمی ادارے 6 تا 9 فروری بند رہیں گے۔
تعلیمی اداروں میں چھٹیاں عام انتخابات کے پیش نظر دی گئی ہیں، انتخابات کے لیے سرکاری درس گاہوں کو پولنگ اسٹیشنز میں تبدیل کیا جائے گا اور عملے کی مختلف علاقوں میں ڈیوٹیاں لگائی جائیں گی جس کی وجہ سے 6 سے 9 فروری تک تعطیلات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے اہلکار درس گاہوں کو پولنگ اسٹیشنز بنانے کے لیے ان کا کنٹرول سنبھالیں گے اورحساس پولنگ اسٹیشنز میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ حکومت سندھ نے 6 سے 9 فروری تک تعطیلات دی ہیں تاہم عملی طور نجی اسکول ہفتہ 3 تا اتوار 11 فروری تک بند رہیں گے۔
خیال رہے کہ حکومت 5 فروری کو یوم کشمیر کی تعطیل کا پہلے ہی اعلان کرچکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے