باجوڑ میں فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما اور قومی اسمبلی امیدوار جاں بحق

81.jpg

خیبر پختون خوا کے ضلع باجوڑ میں پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان لیڈر اور قومی و صوبائی نشستوں سے الیکشن میں حصہ لینے والے آزاد امیدوار ریحان زیب خان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔
ڈی پی او باجوڑ کاشف ذوالفقار نے بتایا کہ صدیق آباد پھاٹک بازار مین چوک میں ریحان زیب الیکشن مہم کے سلسلے میں موجود تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔
ایس ایچ او رشید خان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ریحان زیب خان این اے 8 اور پی کے 22 سے الیکشن میں حصہ لے رہے تھے۔
واقعے کے باعث دونوں نشستوں پر الیکشن ملتوی کردیا جائے گا جس کا باقاعدہ اعلامیہ ریٹرننگ آفیسر جاری کریں گے۔ الیکشن ایکٹ کی شق 73 کے مطابق انتخابی نشانات جاری ہونے کے بعد امیدوار کی موت سے الیکشن ملتوی ہوجاتے ہیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے