سزائے موت بھی سنا دیتے تو ہم تیار تھے، بیرسٹر گوہر

2598112-barristergohar-1706602014-196-640x480.jpg

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ سزائے موت بھی سنا دیتے تو ہم تیار تھے، ہمارے کارکن پرامن ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ پوری قوم سے درخواست ہے تحمل اور برداشت رکھیں، یہ سزائے موت بھی سنا دیں تو ہائیکورٹ وہ ختم کر دے گی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جج صاحب سائفر کیس آئین و قانون سے ہٹ کر چلا رہے ہیں، کارکن تحمل کا مظاہرہ کریں کیونکہ یہ اشتعال دلائیں گے لیکن مشتعل نہیں ہونا، الیکشن پر توجہ دیں، عدلیہ پر اعتماد ہے اور ریلیف ملے گا، سزائے موت بھی دیں تو وہ کالعدم ہو جائے گی، عمران خان فرسٹریٹ ہیں نہ غصے میں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے