تحریک لبیک اور پاکستان سنی تحریک کا انتخابی اتحاد ہوگیا

56.jpg

تحریک لبیک پاکستان کے رہنما مفتی قاسم فخری کا کہنا ہے کہ پاکستان سنی تحریک کے ساتھ مل کر کراچی میں الیکشن لڑ رہے ہیں۔ کراچی میں پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما فہیم الدین شیخ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی قاسم فخری نے کہا کہ 4 فروری کو تحریک لبیک باغ جناح میں جلسہ کرنے جا رہی ہے، تمام جماعتوں سے زیادہ امیدوار ٹی ایل پی نے کھڑے کئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فہیم شیخ نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک اور تحریکِ لبیک پاکستان کا الیکشن میں اتحاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا اتحاد نظریاتی اتحاد ہے اور ملک گیر سطح پر ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے