امریکہ کی بے بسی، حوثی افواج کیخلاف پاکستان سے تعاون کی درخواست

50.jpg

ظالم اور جارح سپر پاور کی ناو پا برہنہ حوثی مجاہدین نے ایسی ڈوبوئی ہے کہ امریکا نے حوثیوں کے حملوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست کی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی اردو ترجمان مارگریٹ میکلاؤڈ نے پاکستانی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نیوی انٹرنیشنل کمبائن میری ٹائم فورس موثر رکن ہے، حوثیوں کے حملوں سے خطے کی تجارت متاثر ہو رہی ہے، پاکستان سے بحیرہ احمر میں کشیدگی پر رابطے میں ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کی اردو ترجمان مارگریٹ میکلاؤڈ کا کہنا تھا کہ خطے کے دیگر ممالک حوثیوں کیخلاف ٹاسک فورس میں شامل ہوں تو خوش آمدید کہیں گے، امریکا اور اس کے اتحادیوں کو یمن کی عوام کی مشکلات کا احساس ہے۔ مارگریٹ میکلاؤڈ نے کہا کہ حوثیوں کے خلاف حکمت عملی جارحانہ نہیں ہے، امریکا نے حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملے کو دفاعی قرار دے دیا ہے، حوثیوں کے حملوں سے پورے خطے کی تجارت متاثر ہو رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل سمیت خطے کے تمام ممالک کو غذائی قلت سے بچانا چاہتے ہیں، بحری جہازوں کی آمدو رفت کو محفوظ بنانے کیلئے یمنی گروپ کیخلاف آپریشن کر رہے ہیں، خطے کے تمام ممالک بشمول پاکستان کو امریکا اور برطانیہ کی نئی ٹاسک فورس کے تحت قائم کی جانے والے، خوشحالی محافظ آپریشن کا ساتھ دینا چاہیے۔ مارگریٹ میکلاؤڈ کا کہنا تھا کہ حوثیوں کو ہتھیار اور اسرائیلی جہازوں کی اطلاعات ایران فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے مضحکہ خیز انداز اپناتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت کی پالیسیاں عام ایرانی عوام کیلئے مشکلات کا باعث ہیں۔ انہوں نے مجرمانہ طور پر اسرائیلی جارحیت سے صرف نظر کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ایرانی حکومت مشرق وسطی میں اشتعال انگیز اور عدم استحکام کی کارروائیاں بند کرے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے