اسرائیلی الزام، یورپی کمیشن نے بھی انروا کی امداد روک دی

1314901_4149286_EU-UNRWA_updates.jpg

7 اکتوبر حملوں میں یو این امدادی ایجنسی (انروا) کارکنوں کے ملوث ہونے کے اسرائیلی الزام کے بعد یورپی کمیشن نے بھی اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کی امداد روک دی۔

برسلز سے عرب میڈیا کے مطابق یورپی کمیشن نے کہا کہ فروری کے آخر تک انروا کو مزید فنڈ جاری نہیں کریں گے۔یورپی کمیشن نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی تحقیقات کے نتائج پر فنڈنگ کا جائزہ لیا جائے گا۔یورپی کمیشن نے کہا کہ انروا اپنے تمام عملے کے بارے میں جلد از جلد تحقیقات مکمل کرے۔

واضح رہے کہ امریکا اور برطانیہ سمیت 10 ممالک پہلے ہی انروا کی فنڈنگ روکنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے