حماد اظہر کے والد سابق گورنر پنجاب میاں اظہر لاہور سے گرفتار

2597139-mianazhar-1706431155-817-640x480.jpg

پولیس ذرائع کے مطابق میاں اظہر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے والد ہیں۔ وہ این اے 129 کی انتخابی مہم میں مصروف تھے جس کے دوران انہیں حراست میں لیا گیا۔

حماد اظہر نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ والد میاں اظہر کو انتخابی ریلی نکالنے پر گرفتار کیا گیا۔ دوسری طرف پولیس کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر یہ کارروائی کی گئی۔پاکستان تحریک انصاف نے آج لاہور میں ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ ہے۔

پولیس اور سادہ کپڑوں میں اہلکار رات گئے سے پی ٹی آئی کے امیدواروں کے گھروں کے باہر موجود ہیں۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور کے تمام قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواران کو آج پاور شو کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے