عالمی خاموشی صہیونی دہشت گردی کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے، حماس

26.jpg

اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سینیر رہنما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ "قابض اسرائیلی فلسطینی عوام کے خلاف اپنی نسل کشی کی جنگ جاری رکھے ہوئے ہے اور دنیا اسے روکنے کے بجائے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔ یہ خاموشی اس میں اسرائیل کی طرف سے روا رکھے جانے والے مظالم میں شراکت اور امریکی انتظامیہ کی حمایت یافتہ صہیونی دہشت گردی کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے مترادف سمجھا جائے گا۔
انہوں نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ "قابض دشمن غزہ کے ہسپتالوں کے خلاف منظم بمباری اور تباہی کے ساتھ اپنی وحشیانہ جنگ کو بڑھا رہا ہے”۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ "قابض فوج غزہ کے ہسپتالوں میں بے گھر ہونے والوں اور مریضوں کے خلاف بھیانک جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے”۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے