بین الاقوامی عدالت انصاف کے ممکنہ فیصلے پر تل ابیب کی نیندیں حرام!

27.jpg

خبر رساں ذرائع نے غزہ میں قابض صیہونی حکومت کے جرائم کے بارے میں بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلے کے موقع پر صیہونی حکومت کی بے چینی اور سرگرمیوں کی خبر دی ہے۔
المیادین ٹی وی چینل نے بتایا ہے کہ ہیگ کی بین الاقوامی عدالت کے فیصلے کے موقع پر نیتن یاہو آج ایک خصوصی اجلاس منعقد کریں گے جس میں مذکورہ عدالت کے فیصلے سے نمٹنے کے منظرناموں پر بات چیت کی جائے گی جو کل سنائے جانے کی توقع ہے
ادھر جنوبی افریقہ کی حکومت کو توقع ہے کہ ہیگ میں واقع بین الاقوامی عدالت انصاف (ICJ) جمعے تک صیہونی حکومت کے خلاف مقدمے میں درخواست کردہ اقدامات پر فیصلہ سنائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے