اگر غزہ میں نسل کشی بند ہو جائے تو بحیرہ احمر بھی محفوظ ہو جائے گا، عبد اللہیان
ایران کے وزير خارجہ نے اے بی سی نیوز چینل سے ایک گفتگو میں کہا ہے کہ یمنیوں نے ہم سے کہا ہےکہ اگر غزہ کے خلاف فوری طور پر نسل کشی روک دی جائے تو بحیرہ احمر بھی محفوظ ہو جائے گا۔
نیویارک کے دورے پر گئے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے کہا کہ فلسطین میں جھڑپوں کی وجہ کسی بھی صورت میں 7 اکتوبر کے واقعات نہيں ہیں بلیہ اس کی جڑیں تقریبا 8 عشروں سے جاری فلسطین پر غاصبانہ قبضے سے ملتی ہيں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم یوکرین، فلسطین، افغانستان اور دنیا کے کسی بھی گوشے میں بچوں اور خواتین کے قتل عام کے خلاف ہيں۔