اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے والوں کو بھاری قیمت ادا کرنا ہوگا، ایرانی وزیرخارجہ

9.jpg

ایران کے وزير خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب والوں نے ہم سے کہا کہ فلسطین ان کی اولین ترجیح ہے۔ تعلقات قائم کرنے کے سلسلے میں میں یہ کہوں گا کہ اسرائیل کے حالیہ اقدامات ان ملکوں کے لئے حالات پیچیدہ اور سخت ہو گئے جو اسرائيلی حکومت کے ساتھ تعلقات قائم کرنا کی خواہش رکھتے ہيں۔
ایران کے وزير خارجہ نے نیویارک دورے کے موقع پر المانتیور سے ایک گفتگو میں کہا: جنگ کے بعد کا غزہ ایک بے حد اہم موضوع ہے اور ہفتوں سے یہ سوال سب کے ذہنوں میں ہے۔ لیکن میرے خیال سے جنگ کے بعد کے غزہ کے لئے کسی بھی قسم کے فیصلے کا حق فلسطینی رہنماؤں کا ہونا چاہیےاور دوسروں کو ان کے فیصلوں کی حمایت کرنا چاہیے۔ اگر دوسرے فلسطین کے بارے میں فیصلہ کریں گے تو اس کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔ ہم جب فلسیطینیوں کی بات کرتے ہيں تو اس سے مراد مختلف نظریات والی تمام فلسطینی تنظیمیں ہوتی ہيں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے