اسرائیل کےغزہ پر حملوں کے بعد سے سلامتی کونسل فالج کا شکار ہے، ناروے

2596366-norwaygazaisraelunga-1706261235-196-640x480.jpg

اوسلو: ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایدے نے کہا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے غزہ کی صورت حال زمین پر جہنم سے کم نہیں۔

اوسلو میں عرب ٹی وی کو انٹرویو میں ناروے کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ لگتا ہے 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے بعد سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل فالج کا شکار ہوگئی۔ناروے کے وزیر خارجہ نے اس بات کی حمایت کی کہ فلسطینی اداروں کی اپنے علاقوں پر مکمل اجارہ داری ہونی چاہیے اور اسرائیل کو ناجائز قبضے سے باز آجانا چاہیے۔

ناروے کے وزیر خارجہ نے کہا کہ 3 ماہ سے زائد کی جارحیت کے باوجود اسرائیل اب تک غزہ میں اپنا ایک بھی فوجی ہدف حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے