صنم جاوید نے الیکشن میں حصہ لینے کیلیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

2595912-sanamjaved-1706168646-407-640x480.jpg

اسلام آباد: پی ٹی آئی کی امیدوار صنم جاوید نے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

عدالت عظمیٰ میں پاکستان تحریک انصاف کی نامزد امیدوار صنم جاوید کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ صنم جاوید کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119، این اے 120 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 150 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے تھے۔ دوسری جانب قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 163 سے شوکت بسرا نے بھی اپیل دائر کردی۔اپیلوں میں درخواست گزاروں نے الیکشن ٹریبونلز کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے