حماد اظہر گرفتاری سے بچ گئے، ساتھیوں نے پولیس کو دیکھ کر شور مچادیا
اسلام آباد: کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں اشتہاری ملزم قرار دیے گئے پی ٹی آئی حماد اظہر گرفتاری سے بچ نکلے، پولیس چھاپے میں ساتھیوں نے شور مچادیا جس پر حماد اظہر فرار ہوگئے۔
نمائندہ البصیر کے مطابق نو مئی جناح ہاؤس حملہ کیس کے اہم اشتہاری تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کی لاہور میں موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے جفعریہ کالونی میں چھاپہ مارا۔ حماد اظہر کے ساتھیوں نے پولیس کو دیکھ کر شور مچادیا جس پر پولیس کے پہنچنے تک حماد اظہر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق جائے وقوع پر حماد اظہر کو پناہ دینے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا، ملزم باقر اور دوسرے ملزم نے حماد اظہر کو فرار کروایا جن کے خلاف شیراکوٹ تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔