فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس کا ایران کے حق میں فیصلہ

a03396b7191623fd3b9c074f2ebdb2e2e28f622f-850x600.jpg

تہران۔۔۔۔۔ ایرانی حکومت نے دعوی کیا ہے کہ فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) نے ایرانی فنانس منسٹر احسان قندوزوئی کے احتجاجی خط کے بعد اپنی حالیہ میٹنگ میں ایرانی موقف کو تسلیم کرتے ہوئے اسلام جمہوریہ ایران کو سیکشن 7 سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے
تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران جو گزشتہ کئی برسوں سے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں کا شکار تھا اس فیصلے کے بعد مالی لین دین کرنے میں آزاد ہو گیا ہے

یاد رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا سیکشن نمبر 7 مالی معاملات اور اثاثوں کے لحاظ سے خطرناک ملکوں کی شناخت کرنے اور منی لانڈرنگ” دہشتگردی میں سرمایہ کاری اور پھیلاو کے بارے میں فہرست بنانے کے علاوہ متعلقہ ممالک سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ منی لانڈرنگ کے حوالے سے فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس کی سفارشات پر عمل کرے
مزید اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل نے بھی قرارداد نمبر 2231 ختم کرتے ہوئے ایران کیلیے ہتھیاروں کی فروخت کے متعلق پابندی کو بھی ختم کر دیا ہے
تجزیہ نگاروں کے مطابق ایف ٹی ایف کے حالیہ فیصلے سے ایران کی معاشیات و مالیات میں نمایاں بہتری کا امکان ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے