دمشق میں اسرائیلی حملہ، پاسداران انقلاب کے دو عہدے دار شہید

2024-01-20T093727Z_915759909_RC2LL5A82DEE_RTRMADP_3_SYRIA-SECURITY-BLAST-1705743721.jpg

ایران کی نیم سرکاری مہر نیوز ایجنسی نے دو قابل اعتبار ذرائع کے حوالے سے اتوار کو بتایا کہ دمشق میں اسرائیلی حملے میں دو سینیئر اہلکاروں کی شہادت ہوئی ہیں۔

مہر نیوز ایجنسی نے ایک نامعلوم مگر باوثوق ذریعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: ’اسرائیلی حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے شام میں انٹیلی جنس چیف اور ان کے ڈپٹی اور دو دیگر اراکین کو نشانہ بنایا گیا۔‘

اس سے قبل خبر رساں ادارے اےا یف پی نے رپورٹ کیا کہ جنگ کی نگرانی کرنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا تھا: ’اسرائیل کے میزائل حملے میں ایک چار منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا گیا، جس میں پانچ افراد مارے گئے اور پوری عمارت کو تباہ کر دیا گیا، جہاں ایران سے منسلک رہنما اجلاس کر رہے تھے۔‘

روئٹرز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ حملے کا نشانہ بننے والی کثیر المنزلہ عمارت شام کی حکومت کی مدد کے لیے موجود ایرانی مشیروں کے زیر استعمال تھی، جو مکمل طور پر زمین بوس ہو گئی۔

اسرائیل کی جانب سے یہ حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب رواں ہفتے ہی ایران نے عراق کے نیم خودمختار کردستان کے علاقے اربیل میں اسرائیل کے ’جاسوسی کے ہیڈ کوارٹر‘ پر حملہ کیا تھا۔ اسی طرح شام میں بھی داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے