غزہ پر اسرائیلی حملے نے عالمی کثیر الجہتی نظام کو خطرے میں ڈال رکھا ہے، اسپین

249.jpg

ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں اپنے خطاب میں کہا ہے کہ فلسطین پر اسرائیلی حملہ کثیرالجہتی نظام کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ ترک خبررساں ایجنسی اناطولیہ کے مطابق سانچیز کا کہنا تھا کہ موجودہ واقعات سے فلسطینی عوام کی کوئی مدد نہیں ہو گی جبکہ وہ چیز کہ جو خطرے میں ہے، سلامتی، تجارت، خوشحالی، پورے مشرق وسطیٰ کا استحکام اور کثیرالجہتی نظام کا تسلسل ہے کہ جو داؤ پر لگ چکا ہے۔ اس حوالے سے اپنی گفتگو کے آخر میں غزہ و یوکرین کے تنازعات کا ذکر کرتے ہوئے سانچیز نے کہا کہ ہمیں متحد ہونا چاہیے، اصولوں و اقدار کی حمایت کرنی چاہیے اور گفتگو، قانون کی حکمرانی و امن و امان پر زور دینا چاہیے۔
واضح رہے کہ غزہ کی وزارت صحت نے بدھ کے روز ہی اعلان کیا ہے کہ فلسطینی شہداء کی تعداد 24,448 تک جا پہنچی ہے اور 61,504 دوسرے فلسطینی شہری زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ غزہ پر مسلسل بمباری؛ اسرائیلی فوج کی جانب سے میدان میں اپنی ناکامیوں کو چھپانے کا مستقل طریقۂ کار بن چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے