غزہ سمیت دریائے اردن تک کا علاقہ اسرائیل کے کنٹرول میں ہوگا؛ نیتن یاہو کی دھمکی

2593121-naytanyahu-1705649569-634-640x480.jpg

تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے جارحانہ عزائم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے بعد غزہ سمیت دریائے اردن تک کا علاقہ ہمارے کنٹرول میں ہوگا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکا پر واضح کیا ہے کہ وہ غزہ جنگ کے بعد فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت کرتے ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم نے امریکی صدر جوبائیڈن کی تکویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے بعد بھی دریائے اردن کے مغرب کا تمام علاقہ اسرائیلی سیکیورٹی کے کنٹرول میں ہوگا۔

امریکا جس نے فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے فریقین کو منانے اور اسرائیل کی حمایت میں کثیر سرمایہ خرچ کیا ہے، اسرائیلی وزیراعظم کے عزائم کے جواب میں کہا کہ تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے کام جاری رکھیں گے اور غزہ جنگ ختم ہونے کے بعد اسرائیل کے غزہ پر قابض رہنے کا کوئی جواز نہیں رہتا۔

وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جان کربی نے نیتن یاہو کی تقریر کے بعد ایئر فورس طیارے میں ساتھ جانے والے صحافیوں کو بتایا کہ جنگ کے خاتمے کے بعد غزہ آزاد حیثیت میں رہے گا، غزہ پر دوبارہ قبضہ نہیں ہوگا۔

اسرائیل کی 7 اکتوبر سے جاری غزہ پر بمباری میں 24 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 60 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

یاد رہے کہ حماس اسرائیل کی حالیہ تاریخ کی سب سے مہلک اور تباہ کن فوجی مہم چلا رہا ہے جس کا ہدف 2007 سے غزہ پر حکمرانی کرنے والے عسکریت پسند گروپ کو ختم کرنا اور متعدد قیدیوں کو واپس کرنا ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے