باب المندب میں امریکی بحری جہاز پر حملے کی واشنگٹن کیجانب سے تصدیق

250.jpg

خطے میں امریکی سینٹرل کمانڈ نے تصدیق کی ہے کہ یمنی فوج نے خلیج عدن میں ایک امریکی بحری جہاز پر ڈرون کے ذریعے حملہ کیا ہے۔ یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ جنکو پیکارڈی نامی یہ امریکی کشتی اب بھی اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے، امریکی فوج نے کہا کہ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور صرف مادی نقصان ہی پہنچا ہے۔ امریکی دہشتگرد کمانڈ سنٹر کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ حملہ یمن کی انصار اللہ تحریک کے زیر کنٹرول علاقوں سے امریکی ملکیتی جہاز پر کیا گیا جبکہ اس بحری جہاز پر مارشل آئی لینڈ کا جھنڈا لہرا رہا تھا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے