گردشی قرضہ کم کرنے کیلیے PSOکو 30ارب جاری کرنیکا فیصلہ

2592474-psonew-1705527053-360-640x480.jpg

سلام آباد: وفاقی حکومت نے گردشی قرضے میں کمی اور پی ایس او کی ادائیگیوں کا مسئلہ حل کرنے کیلیے رواں ہفتے کے دوران پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کو30ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پی ایس او کو ادائیگیوں کیلیے ایس این جی پی ایل کو5ارب روپے جاری کر دیے گئے ہیں، گھریلو صارفین اور فرٹیلائزر پلانٹس کو ملنے والی سبسڈی کے بقایا25 ارب روپے بھی رواں ہفتے ہی جاری ہوں گے۔ایس این جی پی ایل30ارب روپے کی رقم ملتے ہی پی ایس او کو فوری ادا کریگی۔ گھریلو صارفین اور فرٹیلائزر پلانٹس کو ملنے والی سبسڈی کی رقم بجٹ میں مختص ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گردشی قرضہ کم کرنے کیلیے دو پاور پلانٹس پی ایس او کو دینے کیلیے وفاقی کابینہ آئندہ ہفتے فیصلہ کرے گی۔پاور پلانٹس کے شیئرز پی ایس او کو ملنے سے گیس سیکٹر کا100ارب روپے گردشی قرضہ کم ہو جائیگا، پی ایس او بْک سے مجموعی طور پر 130 ارب روپے کا گردشی قرضہ کم کیا جائے گا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے