ایران کا شام میں داعش پر حملہ، طویل ترین فاصلے پر میزائل حملہ قرار

2592035-irankhybershekanmissile-1705482519-406-640x480.jpg

تہران: ایران کے خیبر شکن میزائل نے گزشتہ روز 1200 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے شام کے علاقے حلب میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا جسے ایران کا سب سے طویل فاصلے کا حملہ کہا جا رہا ہے۔

ایران کی نیوز ایجنسی تسنیم کے مطابق پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر جنرل امیر علی حاجی زادہ نے دعویٰ کیا تھا کہ جنوبی شہر اہواز سے خیبرشکن 4 بیلسٹک میزائل حلب کی جانب پیر کی رات ٹھیک 12 بجے داغے گئے تھے۔

اس بیان کی بنیاد پر نیوز ایجنسی تسنیم نے دعویٰ کیا ہے کہ میزائل لانچنگ پوائنٹ جنوب مغربی اہواز سے ادلب تک کا فاصلہ کا اندااً 1,200 کلومیٹر ہے۔ ایرانی میزائل نے فضا میں اتنا طویل سفر کرکے ہدف کو نشانہ بنایا۔
ایرانی نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا کہ اس حساب سے اس حملے کو پاسداران انقلاب کی جانب سے اب تک کا طویل ترین فاصلے تک مار کرنے والا میزائل آپریشن کہا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ اپنی برق رفتار پرواز کے لیے ٹھوس ایندھن کو استعمال کرنے والے ایران کے خیبرشکن بیلسٹک میزائل پاسداران انقلاب کے تھرڈ جنریشن کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں میں سے ایک ہے۔

دیگر میزائل کے مقابلے میں وزن میں کم اور زیادہ اسمارٹ خیبر شکن میزائل کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ لینڈنگ کے مرحلے میں یہ میزائل شیلڈز سے بحفاظت نکلنے کے لیے خودکار نظام کے تحت تدبیر کرسکتا ہے۔

خیال رہے کہ خیبر شکن میزائل کی رینج 1450 کلومیٹر ہے اور یہ مشترکہ گائیڈنس سسٹم اور وار ہیڈ سے لیس میزائل ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے