امریکا اسرائیل گٹھ جوڑ بے نقاب؛ غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر قرارداد مسترد

6NEPPT3HPVPIRJZXPE7CD45GZ4.jpg

واشنگٹن: غزہ میں اسرائیل کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیے امریکی سینیٹ میں پیش کی گئی قرارداد کثرتِ رائے سے مسترد کردی گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سینیٹ میں برنی سینڈرز نے گزشتہ ماہ غزہ میں اسرائیل کی سنگین خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرانے کے لیے قرارداد پیش کی تھی جس پر آج رائے شماری کی گئی۔

سینیٹر برنی سینڈر کی قرارداد میں امریکی وزارت خارجہ سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ عالمی قوانین کے تحت غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کی غزہ میں سنگین خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرائیں۔

تاہم رائے شماری کے دوران امریکی سینٹ کے 100 میں سے صرف 11 ارکان نے تحقیقات کرانے کے مطالبے کی حمایت کی جب کہ 72 نے مخالفت میں ووٹ ڈالا۔

خیال رہے کہ امریکی سینیٹ میں حکمراں جماعت ڈیوکریٹس کو اپوزیشن جماعت ریپبلکن پر معمولی برتری حاصل ہے تاہم آج کی رائے شماری میں دونوں جانب سے اسرائیل کے حق میں ووٹ دیئے گئے۔

قبل ازیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ کی صورت حال پر پیش کی گئی قرارداد کو بھی امریکا نے ویٹو کردیا تھا۔

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی حمایت کرنے پر امریکا کو عالمی سطح پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے لیکن جوبائیڈن انتظامیہ اسرائیلی حمایت سے ٹس سے مس نہ ہوئی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے