مولانا مسعود کے قتل میں ملوث کالعدم تنظیم کے دو کارکن گرفتار

2591562-allmamasoodusmani-1705406407-252-640x480.jpg

اسلام آباد: مولانا مسعود الرحمان عثمانی قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، سیکیورٹی اداروں نے مولانا کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس اور سول حساس ادارے نے مشترکہ آپریشن کیا، مولانا کو گولی مارنے اور پلان ترتیب دینے والے دونوں ملزمان گرفتار کرلیا، سیکیورٹی ادروں نے چار ملزمان کی نشاندہی کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کو اسلام آباد سے دوران کریک ڈاؤن گرفتار کیا جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور ملزمان کے بیرون ملک سے بھی رابطے تھے۔

ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے کہا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے 700 سے زائد ویڈیوز کا معائنہ کیا، کیس کی تفتیش کے لیے پانچ ٹیمیں بنائی گئی تھیں جو مختلف پہلوؤں پر کام کررہی تھیں، آپریشنز ڈویژن کے ایس ایس پی صاحبان اور ایس پی صاحبان نے ملزمان کو ٹریس کرنے میں بڑی محنت سے کام کیا۔

ترجمان کے مطابق آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نےتفتیشی ٹیم کو شاباش پیش کی ہے۔

 

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے