راولپنڈی: ضمانت خارج ہونے پر شیخ رشید نو مئی کے مقدمے میں گرفتار

2591392-shaikhrasheed-1705403508-837-640x480.jpg

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو راولپنڈی میں گرفتارکرلیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق شیخ رشید کو نو مئی 2023 کو پیش انے والے واقعات سے متعلق مقدمے میں ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

شیخ رشید کو عدالت سے گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے خلاف میٹرو بس سٹیشن سکستھ روڈ پر توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج ہے۔

اس سے قبل جی ایچ کیو حملہ کیس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید اور ان کے بھتیجے شیخ راشد شفیق سمیت دیگر کی ضمانت منظور ہو گئی تھی۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ملک آصف اعجاز نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں محفوظ شدہ فیصلہ سنایا تھا۔
گذشتہ روز فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

منگل کو انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ’ان کیسوں سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے، میں نو مئی 2023 کو یہاں موجود نہیں تھا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’میں آٹھ مئی سے 16 تک یہاں نہیں تھا، کیس سے تعلق نہیں ہے، اللہ بہتر کرے گا۔‘

شیخ رشید نے بتایا کہ انہیں ذرائع ابلاغ سے بات کرنے سے منع کیا گیا ہے، عدالت نے ’میڈیا ٹاک‘ سے منع کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’اداروں کا میں نے ہمیشہ احترام کیا ہے، ان تمام کیسوں سے میرا کوئی تعلق نہیں۔‘

شیخ رشید احمد نے کہا کہ ’زندہ رہا تو الیکشن لڑوں گا، این اے 56 اور 57 سے قلم دوات پر الیکشن لڑوں گا۔‘

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے