غزہ کے مجاہدین نے اسرائیلی ہیلی کاپٹر مار گرایا

227.jpg

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کی عسکری شاخ کتائب عزالدین القسام نے آج، غزہ میں غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے مسلط کردہ جنگ کے 99ویں روز، جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے مشرق میں واقع جارح صیہونی فوج کے متعدد زمینی و فضائی اہداف پر اپنے کامیاب حملوں کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں عزالدین القسام بریگیڈ نے لکھا ہے کہ اس کے مزاحمتی جنگجو زمین سے فضا میں مار کرنے والے اپنے میزائلوں کے ذریعے خان ​​یونس کے مشرق میں ایک اسرائیلی فوجی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنا کر تباہ کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
اپنے بیان میں فلسطینی مزاحمتی گرو نے یہ اطلاع بھی دی کہ اسی علاقے میں اسرائیلی فوج کے چار میرکاوا ٹینک، ایک عملہ بردار بکتر بند گاڑی اور ایک بلڈوزر کو "الیاسین 105” راکٹ کے ذریعے تباہ کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں فلسطینیوں نے خان یونس کے مشرق میں موجود اسرائیلی فوجیوں کے ایک گروپ کو "الیاسین ٹی بی جی” مارٹر گولوں کے ساتھ نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں متعدد صیہونی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔
عزالدین القسام کے مطابق خان یونس کے مشرق میں ہی فلسطینی جنگجوؤں کی براہ راست فائرنگ سے بھی 2 اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں جبکہ خان یونس کے مشرق میں "عین نفق” کے علاقے میں فلسطینیوں کی جانب سے گھات لگا کر کیے گئے حملے اور مارٹر فائرنگ کے نتیجے میں بھی 4 دیگر قابض فوجی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے