پاکستانی ایکسپورٹرز نان ٹیکسٹائل برآمدات کو فروغ دیں، سفیر یورپی یونین

2590143-riinakionkaeuropeanambasadortopakistan-1705127108-950-640x480.jpg

کراچی: پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا نے کہا ہے کہ پاکستانی ایکسپورٹرز نان ٹیکسٹائل برآمدات کو فروغ دیں۔پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا نے ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور مختلف برآمدی شعبوں کی ایسوسی ایشنز پر مشتمل اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستانی برآمد کنندگان یورپی یونین کے جی ایس پی پلس اسٹیٹس سے استفادے کو صرف ٹیکسٹائل تک محدود کرنے کے بجائے دیگر نان ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات تک توسیع دیں، جن میں پر چمڑے، آلات جراحی اور کھیلوں کے سامان قابل ذکر ہیں۔انھوں نے کہا کہ پاکستانی ایکسپورٹرز کو نان ٹیکسٹائل شعبوں کی یورپی یونین کے رکن ممالک کو برآمدات پر توجہ دینی چاہیے، پاکستانی ایس ایم ایز فی الوقت جی ایس پی پلس سے مستفید نہیں ہورہے، انھوں نے برآمد کنندگان کے ساتھ حکومت کو بھی مشورہ دیا کہ وہ جی ایس پی پلس کی شرائط کی مکمل تعمیل کو یقینی بنائیں اور اس حقیقت کو بھی مدنظر رکھیں کہ فوائد کے جاری رہنے کے باوجود اگلے 4 سالوں میں کوئی فری رائیڈز نہیں ہوگی، ٹیم کا اگلا دورہ جون 2024 میں ہوگا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے