اے این پی کو ’’لالٹین‘‘ کا نشان مل گیا، جرمانہ اور4 ماہ میں پارٹی الیکشن کروانے کا حکم
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اے این پی کو انتخابات کے لیے لالٹین کا نشان دے دیا، ساتھ ہی جرمانے کے ساتھ 4 ماہ میں پارتی الیکشن کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔انٹرا پارٹی انتخابات کیس میں اے این پی کی درخواست مانتے ہوئے الیکشن کمیشن نےعوامی نیشنل پارٹی کو لالٹین کا نشان دینے کا فیصلہ کرلیا، جس میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات کا شیڈول دیا جا چکا ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی 10 مئی تک پارٹی انتخابات کرائے۔واضح رہےکہ عوامی نیشنل پارٹی نے تاحال انٹراپارٹی الیکشن نہیں کروائے، جس پر الیکشن کمیشن نے اسفندیارولی کونوٹس جاری کیا تھا۔ اے این پی نے الیکشن کمیشن سے مزید مہلت مانگی تھی۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو بھی انٹرا پارٹی الیکشن کے معاملے پر انتخابی نشان الاٹ نہیں کیا جب کہ 13دیگرسیاسی جماعتوں کوانٹراپارٹی انتخابات نہ کروانے پر ڈی لسٹ کردیا ہے۔ الیکشن ایکٹ 2017ء کے سیکشنز208،209،210 کے تحت سیاسی جماعتیں انتخابات کروانے میں ناکام رہیں۔