1309559_6490291_ha_updates.jpg

اسرائیلی مغویوں کو ادویات کی فراہمی سے متعلق حماس اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل اور حماس میں معاہدہ قطر کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں ہوا جس کے تحت حماس یرغمال اسرائیلی فوجیوں اور شہریوں کو علاج کی سہولت دے گی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق معاہدے کے تحت اسرائیل غزہ کے لیے امداد میں ادویات اور دیگر اشیا کی مقدار بڑھا دے گا۔

دوسری جانب غزہ وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں 23 ہزار 708 فلسطینی شہید اور 60 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ پٹی میں ایک بار پھر مکمل کمیونیکیشن بلیک آؤٹ کر دیا گیا ہے، اسرائیلی بمباری کی وجہ سے غزہ میں انٹرنیٹ اور ٹیلی کام سروسز معطل ہوگئی ہیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے