2023 میں 8 لاکھ سے زائد افراد روزگار کیلیے بیرون ممالک منتقل

205.jpg

کراچی / لاہور: 2023 میں پاکستانی نوجوانوں کی ریکارڈ تعداد روزگار کیلیے وطن چھوڑ گئی جو کہ 2015کے بعد سب سے زیادہ ہے۔
بیورو آف ایمی گریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق سال 2023 کے دوران 8 لاکھ 62625 شہریوں نے بیرون ملک روزگار کیلئے خود کو رجسٹر کرایا، جبکہ سال 2022 میں 8 لاکھ 32339 پاکستانی روزگار کیلیے بیرون ملک گئے، 2015 میں روزگار کیلیے ملک چھوڑنے والوں کی تعداد 9 لاکھ 46571 تھی۔
اعداد و شمار کے مطابق ملک چھوڑنے والوں میں 3 لاکھ 85892 کا شعبہ لیبر سے تھا، دیگر ملک چھوڑنے والوں میں 196575 ڈرائیورز، 8741 انجینئرز، 7390 اکائونٹنٹ، 3486 ڈاکٹرز، 1533ٹیچرز شامل ہیں۔
اعدادوشمار کے مطابق بیرون ملک جانے والوں 22760 تعلیم یافتہ، 45687 اپنے شعبوں میں مہارت کے حامل تھے۔ 314932 افراد ہنرمند کیٹیگری میں، 86593 نیم ہنر مند کیٹیگری میں جبکہ 395653 غیر ہنر مند لیبر کیٹیگری میں منتقل ہوئے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے