غزہ پراسرائیلی حملوں میں شدت، رفح پر بمباری سے 5 بچے شہید

191.jpg

غزہ: اسرائیل کی نہتے فلسطینیی شہریوں کے خلاف جارحیت رکنے کا نام نہیں لے رہی۔ رفح پر تازہ حملوں میں مزید 5 بچے شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے رفح کے پناہ گزین کیمپ پر بم برسا دئیے جس کے نتیجے میں 5 بچے شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملوں میں 147 فلسطینی شہید ہوئے۔ اسرائیلی فورسز کی دیر البلاح کے علاقے میں ال اقصیٰ شہدا اسپتال کے قریب بمباری میں 40 افراد شہید اور زخمی ہوئے۔اکتوبر 2023 سے غزہ پر حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 23 ہزار 357 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 59 ہزار 410 ہے۔
امریکی وزیرخارجہ اینٹونی بلنکن نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فلسطینی صدر غزہ کا کنٹرول سنبھالنے اور فلسطینی اتھارٹی میں اصلاحات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے