کرمان حملوں کے مرتکب افراد کا تعلق تاجکستان سے تھا: ایران

1308932_4709510_یران_updates.jpg

ایرانی وزارت انٹیلی جنس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کرمان میں 3 جنوری کو ہونے والے حملوں کے سلسلے میں 35 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزارت انٹیلی جنس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کرمان میں حملہ کرنے والے خودکش حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی ہے۔

ایرانی وزارت انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آوروں میں سے ایک تاجک تھا اور دوسرے کے بارے میں بھی شبہ ہے کہ وہ بھی تاجک ہوسکتا ہے۔

ایرانی وزارت انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ ایک خودکش حملہ آور غیر قانونی طریقے سے 19 دسمبر کو ایران میں داخل ہوا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ بدھ کو ایران کے شہر کرمان میں قبرستان کے قریب 2 دھماکوں میں 103 افراد جاں بحق اور 141 زخمی ہوگئے تھے۔ ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی بھی اسی قبرستان میں دفن ہیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے